Monday , May 22 2017
Home / ہندوستان / بینکوں پر قطاروں میں کمی، تاہم نقد رقم کی قلت

بینکوں پر قطاروں میں کمی، تاہم نقد رقم کی قلت

نئی دہلی 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے کئی علاقوں میں بینکوں پر قطاروں میں کمی دیکھی گئی تاہم ملک گیر سطح پر نقد رقم کی قلت برقرار ہے۔ کئی بڑے شہروں میں بینکوں پر قطاریں پہلے کی بہ نسبت کم ہوگئی ہیں۔ لیکن بینک نقد رقم کی قلت کا شکار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ایسا اِس لئے ہے کیوں کہ کم تعداد میں نئے نوٹ سربراہ کئے جارہے ہیں۔ اطلاعات ملی ہیں کہ بڑے شہروں کے بینکوں کو ضرورت کا صرف چھٹواں حصہ نقد رقم فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بینکوں میں انتشار کا عالم ہے۔ممبئی اور دہلی کے بینکوں کو ضرورت سے بہت کم مقدار میں نوٹ سربراہ کی جارہی ہیں۔

 

مہاراشٹرا کی 16 ہزار کوآپریٹیو سوسائٹیز کی یکم ڈسمبر کو ہڑتال
ممبئی 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نقد رقم کی قلت سے متاثرہ 16 ہزار کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹیاں جو زیادہ تر کاشتکاروں کی مدد کیا کرتی ہیں، یکم ڈسمبر کو علامتی ہڑتال کریں گی۔ اِن سوسائٹیوں کا 2 فیصد ریاستی آبادی کے ارکان پر مشتمل ہے۔ اُنھیں تاحال کافی تعداد میں نقد رقم سرکاری بینکوں سے فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے کھاتہ داروں کی جن میں کاشتکار برادری کی اکثریت ہے، مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ صدرنشین مہاراشٹرا ریاستی وفاق برائے کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز وسنت شنڈے نے کہاکہ کریڈٹ سوسائٹیوں کو نئے کرنسی نوٹ کافی تعداد میں سرکاری بینکوں سے سربراہ نہیں کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT