Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بینکوں کو دھوکہ دینے والے دو افراد گرفتار

بینکوں کو دھوکہ دینے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد 29 اگست ( سیاست نیوز) نقلی دستاویزات کے ذریعہ بنکوں کو دھوکہ دینے والے دو افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس انسپکٹر راجہ وینکٹ ریڈی کے مطابق پولیس نے 34 سالہ وجئے کمار اور اس کے ساتھی 45 سالہ مورتی کو گرفتار کرلیا ۔ وجئے کمار ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر بھاسکر کا بیٹا ہے ۔ سال 2010 سے یہ دو افراد مختلف بنکوں کو فرضی دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے دھوکہ دہی کے ذریعہ بنکوں سے تقریبا 3 کروڑ کی رقم حاصل کی ۔ ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹس بھی زیر التوا تھے ۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون نے ملزمین کو بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT