Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / بینکوں کے انضمام کے خلاف دو روزہ ہڑتال ملتوی

بینکوں کے انضمام کے خلاف دو روزہ ہڑتال ملتوی

چنئی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے )، آل انڈیا بینک آفیسرس ایسوسی ایشن (اے آئی بی او اے ) اور دیگر بینک افسر ایسوسی ایشنز نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں وابستہ بینکوں کے انضمام اور آئی ڈی بی آئی بینک کی مجوزہ نجکاری کے خلاف 12اور 13جولائی کو دو روزہ ہڑتال واپس لے لی ہے ۔اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یو این آئی کو یہاں بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے اس معاملے میں کل جاری عبوری حکم کے بعد بینک ملازم کی یونینوں نے فی الحال ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک عبوری حکم کے تحت تمام بینک ملازمین اور افسران کی ایسوسی ایشنز کی ہڑتال پر پابندی لگا دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT