Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بینک آف امریکہ کی خاتون ملازم کی مشتبہ موت

بینک آف امریکہ کی خاتون ملازم کی مشتبہ موت

حیدرآباد 19جون (سیاست نیوز )شہر حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا معاملہ سامنے آیا۔مادھاپور کے بینک آف امریکہ میں کام کرنے والی پدمجا نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس کے ارکان خاندان کے مطابق ٹیک مہیندرا میں کام کرنے والے گریش کے ساتھ پدمجا کی شادی گزشتہ سال 20اپریل کو ہوئی تھی ۔ان دونوں میں گزشتہ چند دنوں سے اختلافات دیکھے جارہے تھے ۔پدمجا کے والدین نے الزام لگایا کہ مزید جہیز کے لئے ان کی بیٹی کو کچھ عرصہ سے ہراساں کیا جارہا تھا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT