Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / بینک اکاؤنٹس سے آدھار کارڈ کو مربوط کرنا لازمی

بینک اکاؤنٹس سے آدھار کارڈ کو مربوط کرنا لازمی

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس نے یکم جولائی 2014 تا 31اگسٹ 2015 تک بینک اکاؤنٹس ۔ انشورنس اور حصص میں سرمایہ کاری کرنے تمام کھاتہ داروں کو 30اپریل تک اپنے کھاتوں سے آدھار کارڈ کو مربوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بصورت دیگر تمام کھاتوں کو منجمد کردینے کا انتباہ دیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ مہلت ختم ہونے سے قبل کھاتوں کو آدھار کارڈس سے مربوط نہ کرنے کی صورت میں ایسے کھاتوں کو منجمد کرنے کے تمام اختیارات ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک مرتبہ بینک اکاؤنٹس کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے بعد اکاؤنٹس کی سرگرمیاں جوں کی توں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ ایف اے ٹی سی اے کے تحت اکاؤنٹ ہولڈرس کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنا لازمی ہے۔ ایف اے ٹی سی اے قانون میں یہ بھی گنجائش ہے کہ ہند۔ امریکہ دونوں ممالک ٹیکس کے معاملات میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا دونوں ممالک نے جولائی2015  میں معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ 30 اپریل 2017 تک اکاؤنٹس کو آدھار سے جوڑنے پر کھاتے منجمد کردیئے جائیں گے۔ کھاتے منجمد کرنے کے بعد کھاتہ دار کوئی بھی بینکنگ خدمات انجام دینے سے محروم ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT