Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / بینک بورڈ بیورو کی اولین میٹنگ ناقص کھاتوں پر غوروخوض

بینک بورڈ بیورو کی اولین میٹنگ ناقص کھاتوں پر غوروخوض

نئی دہلی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نوتشکیل شدہ بینک بورڈ بیورو (بی بی بی) کی پہلی میٹنگ نے آج بورڈ سطح کی خالی جائیدادوں پر غوروخوض کیا، جس کے ساتھ ساتھ ناقص کھاتوں کی نشاندہی اور ان سے متعلق مسائل کی یکسوئی پر بھی توجہ دی۔ مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ اس بیورو نے جس کی سربراہی سابق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) ونود رائے کررہے ہیں، بینکوں کے سرمایہ ڈھانچہ میں قابل لحاظ تبدیلی اور ان کو زیادہ مسابقتی بنانے پر بھی غور کیا۔ وزیر موصوف نے جو گورنر آر بی آئی رگھورام راجن کے ساتھ ممبئی میں اس بیورو کے ابتدائی مذاکرات کا حصہ رہے، کہا کہ ڈائریکٹرز اور نان ایگزیکٹیو چیئرمین کی خالی جائیدادوں کو پُر کرنے پر میٹنگ میں غور کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT