Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بینک ملازمین کی آج ہڑتال

بینک ملازمین کی آج ہڑتال

حیدرآباد۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) ہندوستان بھر کے زائد از 3,40,000 بینک ملازمین 8 جنوری کو ہڑتال کریں گے جو نئی کریر پروگریشن اسکیم (سی پی ایس) پر عمل آوری کے خلاف احتجاجی اقدام ہے، آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن کے ایک لیڈر نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہڑتال اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اسٹیٹ بینک آف میسور، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ ، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، اسٹیٹ بینک آف بیکانیر و جئے پور اور اسٹیٹ بینک آف ٹراوینکور کے پانچ اسوسی ایٹ بینکوں کی جانب سے باہمی تصفیہ کی خلاف ورزی پر احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسوسی ایٹ بینکس نئی سی پی ایس پر عمل آوری کیلئے بضد ہیں ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے کہا کہ اس ہڑتال سے بینکنگ پر بڑا اثر ہوگا کیونکہ 9 جنوری بینکوں کیلئے ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT