Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بینک میں چوری کی ناکام کوشش

بینک میں چوری کی ناکام کوشش

حیدرآباد،8جولائی (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع نظام آبادکے نوی پیٹ کی ایک بینک میں چوری کی ناکام کوشش کی واردات کی جانچ میں پولیس نے شدت پیداکردی ہے ۔ پولیس نے بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی نشاندہی کا کام شروع کردیا ہے ۔ پولیس کی کلوز ٹیمیں اس معاملہ کی جانچ کرر ہی ہیں۔نظام آباد منڈل مرکز میں بینک میں چور ی کی کوشش کی واردات نے ہلچل مچادی تھی۔بینک کے اندر داخل ہوکرچوروں نے لاکرس کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے بینک کے سامان کو بکھیر دیا تھا اور خالی ہاتھ واپس چلے گئے تاہم ان کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔اس علاقہ میں چوروں نے 6دکانات کو بھی نشانہ بنایا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیا د پر جانچ میں تیزی پیداکردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT