Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بینک پی اوز اور کلرک کے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ

بینک پی اوز اور کلرک کے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ

نظام آباد:22؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس کشن محکمہ اقلیتی بہبود عہدیدار ضلع نظام آباد کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈگری کامیاب اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے حکومت تلنگانہ کے تحت مائناریٹی اسٹڈی سرکل نظام آباد کی جانب سے بینک پی او ز؍کلرک کے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت تربیت کا اہتمام عمل میں لایاجارہا ہے۔ انہوں نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ ایسے اقلیتی طلباء و طالبات جو ڈگری کامیاب کرنے کے بعد بے روزگار ہیں بینکنگ شعبہ میں ملازمت کے حصول کیلئے مائناریٹی اسٹڈی سرکل نظام آباد کی جانب سے دی جانے والی مفت تربیت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے ویب سائٹ www.msc.telangana.gov.in پر 30؍نومبر2016ء تک درخواست آن لائن داخل کرتے ہوئے مفت تربیت کیلئے اپنا نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کیلئے مذکورہ بالا ویب سائٹ یا پھر دفتر محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد کے فون نمبر08462-227038 پر راست ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تمام ہی بے روزگار اقلیتی نوجوانوں سے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT