Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / بینک کھاتوں سے 26 کروڑ روپئے کی منتقلی کا اسکام

بینک کھاتوں سے 26 کروڑ روپئے کی منتقلی کا اسکام

ملکاجگیری اور گھٹکیسرکے بینکوں میں دھوکہ دہی کا انکشاف
حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد حدود میں بینک سے رقم منتقلی کے دو بڑے اسکام آج منظر عام پر آئے جس میں کروڑہا روپئے کی رقم کو فرضی اکاؤنٹس میں منتقل کرلیا گیا ۔ تاہم پو لیس نے بینک عملہ پر بھی ملی بھگت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکاجگری اور گھٹکیسر کے دو قومیائے ہوئے بینکس سے تقریباً 26 کرو ڑ روپئے نکال لئے گئے ۔ اس خصوص میں اسٹیٹ کمشنر پولیس ملکاجگری مسٹر روی چندرا نے بتایا کہ ملکاجگیری کے ایس بی ایچ بینک میں ہائی کورٹ کے لیکویڈ اسٹپن فنڈز جمع تھے جو زیر دوران مقدمات کے دوران مقدمہ کی قطعی سنوائی اور فیصلے تک بینک میں جمع رہتے ہیں۔ اسی بینک سے تقریباً 8 کر وڑ 47 لاکھ روپئے نکال لئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ گھٹکیسر علاقہ سنگا پور کالونی میں واقع ایس بی ایچ بینک سے اے پی ہاؤزنگ بورڈ کے 18 کرو ڑ روپیوں کو فرضی اکا ؤنٹس میں منتقل کر وایا گیا ۔ پولیس نے شکایت وصول ہونے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے اکاؤنٹس اور رقم کی منتقلی کے عملہ کا پتہ چلا لیا ۔ پولیس کے مطابق اے پی ہاؤزنگ بورڈ کی جمع رقم کو فکسڈ ڈپازٹ کی شکل دیکھ کر فکسڈ ڈپازٹ بانڈ حاصل کئے گئے ۔ تاہم جو درمیانی افراد میں انہوں نے حقیقی ڈپازیٹرس کو فرضی بانڈ حوالے کئے اور چند روز بعد اپنے یہاں موجودہ اصل بانڈز کی بینک میں منتقلی کرتے ہو ئے فکسڈ ڈپازٹ کو منسوخ کروایا اور 13مختلف بینک کھاتوں میں تقریباً 18 کروڑ روپئے رقم منتقل کرائی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT