Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / بینک کے باہر پولیس کا عوام سے ظالمانہ سلوک، سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بینک کے باہر پولیس کا عوام سے ظالمانہ سلوک، سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مورینا (مدھیہ پردیش) 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پر آج ایک ویڈیو تیزی سے پھیل گئی جس میں دکھایا گیا کہ پولیس بے قابو ہجوم کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک اختیار کئے ہوئے ہے۔ ضلع مورینا میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ پوسا تحصیل کے باہر پولیس نے عوام کو لاٹھیوں اور بیلٹ سے بُری طرح زدوکوب کیا۔ یہ ویڈیو کلپ واٹس اپ پر تیزی سے پھیل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی گھنٹے طویل قطار میں ٹھہرے عوام نے تقریباً 3 بجے سہ پہر زبردستی بینک میں گھسنے کی کوشش کی۔ اُن کی برہمی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ڈیوٹی پر متعین پولیس نے چند افراد کو بینک کے عقبی دروازے سے جانے کی اجازت دی۔ جب لوگ بینک میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے اُس وقت پولیس نے اُنھیں لاٹھی اور بیلٹ سے زدوکوب شروع کردیا۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ونیت کھنہ نے بتایا کہ اِس معاملہ میں اب تک کسی نے شکایت نہیں کی ہے لیکن وہ واقعہ کا جائزہ لیں گے اور ذمہ دار پولیس ملازمین کو سزا دی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT