Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس دنیا کے بہترین آل راؤنڈر: سوان

بین اسٹوکس دنیا کے بہترین آل راؤنڈر: سوان

لندن ۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش ٹیم کے سابق اسپنر گرائم سوان نے بین اسٹوکس کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ سوان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹوکس کی حالیہ فارم اور کارکردگی ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے جس دلیرانہ انداز سے بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ، اگر ٹیم اسی جذبے سے کھیلتی رہی تو اسے چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT