Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس کو وزڈن کرکٹرز کا ایوارڈ

بین اسٹوکس کو وزڈن کرکٹرز کا ایوارڈ

لندن۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مکالم کین ولیمسن اور آسٹریلیائی کپتان  اسٹیون اسمتھ سیمت پانچ کھلاڑیوں کو وزڈن  کرکٹرز آف دی ائر کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کو ورلڈ کپ کے فائنل کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کے بریتھویٹ نے مسلسل چار چکھے لگا کر اپنی ٹیم کو  ٹوئنٹی20  چمپین بنایا تھا۔ انگلینڈ کے بیٹسمین جوناتھن بیئر اسٹو، وزڈن کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے رواں سال میں دوسرے کھلاڑی ہیں۔کرکٹ کی بائبل کے نام سے مشہور سالانہ میگزین پہلی مرتبہ 1864 میں شائع ہوئی تھی جس میں ایک کھلاڑی کو پورے کیرئر میں صرف ایک مرتبہ اس اعزاز کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔وزڈن کرکٹرز ایوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کی گزشہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکالم کو جارحانہ کپتانی کے ذریعہ ٹیم کو ونڈے اور ٹسٹ میں جاندار سوچ پروان چڑھانے پر اس ایوارڈ کاحقدار قرار دیا گیا جبکہ کین ولیمسن نے سال بھر میں سب سے زیادہ 2692 رنز بنائے تھے جو کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طورپر تیسری بڑی  اور بہترین کارکردگی ہے۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کھلاڑی سوزی بیٹس کو ویمنز لیڈنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو ایشنر سیریز میں کامیاب بینٹگ پر منتخب کیا گیا جہاں ان کی ٹیم کو 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انھوں نے انفرادی طورپر لارڈز میں ڈبل سنچری اور اوول کے میدان میں 143 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچوں میں ٹیم کو کامیابی ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT