Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین الاقوامی باکسنگ ٹورنمنٹ ‘ شیوا اور وکاس ہندوستانی ٹیم میں شامل

بین الاقوامی باکسنگ ٹورنمنٹ ‘ شیوا اور وکاس ہندوستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )  ورلڈ چمپئن شپ کے برانز میڈل یافتہ وکاس کرشن ( 75 کیلوگرام ) اور شیوا تھاپا ( 60 کیلو گرام ) کو تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کی سات رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ یکم اپریل سے بنکاک میں کھیلا جانے والا ہے ۔ وکاس 2011 کے ورلڈ چمپئن شپس کے برانز میڈل یافتہ ہیں اور وہ گذشتہ سال کے ریو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد پہلی مرتبہ ٹورنمنٹ میں مقابلہ کرینگے ۔ 24 سالہ وکاس کو گذشتہ سال انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کی سالانہ تقریب میں بیسٹ باکسر ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا ۔ حال ہی میں وہ امریکہ سے واپسی کے بعد نیشنل کیمپ میں شامل ہوگئے تھے ۔ سابق ایشیائی گولڈ میڈلسٹ وکاس امریکہ میں تین ماہ تک مقیم رہے تھے ۔ وہ جاریہ سال کے ختم تک پروفیشنل باکسنگ کا حصہ بننے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ اس دوران سابق ایشین چمپئن شیوا تھاپا اپنے نئے ویٹ زمرہ میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ 56 کیلوگرام میں بانٹا ویٹ سے 60 کیلوگرام کے زمرہ میں آگئے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد ان کے نتائج ملے جلے رہے ہیں۔ آسام سے تعلق رکھنے والے شیوا تھاپا نے 2015 کی ورلڈ چمپئن شپس میں برانز میڈل حاصل کیا تھا اور پھر وہ نیشنل چمپئن شپ کے بھی فاتح رہے ۔ تاہم انہیں68 ویں اسٹرانڈیا میموریل ٹورنمنٹ بلغاریہ میں گذشتہ مہینے معمولی فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دوسرے باکسرس میں دولت مشترکہ گیمس کے سلور میڈلسٹ دیویندرو سنگھ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ پہلا ٹسٹ ڈرا ‘ آخری دن کا کھیل بارش کی نذر
ڈونیڈن 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹسٹ میچ ڈرا ہوگیا جبکہ پانچویں دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا ۔ امپائروں نے لنچ کے وقفہ تک موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا اور اس وقت پچ اور موسم کا جائزہ لینے کے بعد آج کے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس وقت بھی بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان سے 224 رن بنالئے تھے ۔ اسے جملہ 191 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT