Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / بین الاقوامی سرحد پر سخت چوکسی کی ہدایت

بین الاقوامی سرحد پر سخت چوکسی کی ہدایت

سیکوریٹی صورتحال پر راج ناتھ سنگھ کا عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
نئی دہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حالیہ پرتشدد واقعات کے پس منظر میں آج جموں و کشمیر اور نکسلائٹ تشدد سے متاثرہ ریاستوں میں امن و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں جموں و کشمیر بالخصوص سرحدی علاقوں کی صورتحال سے واقف کروایا گیا۔ سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج نے ہندوستان کے دو شہید سپاہیوں کی نعشوں کو مسخ کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکوریٹی کے اعلیٰ دمہ داروں نے جن میں مرکزی معتمد داخلہ راجیومہرشی اور انٹلیجنس اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے۔ سرحدی علاقوں میں سیکوریٹی کو سخت بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ وزیرداخلہ نے سرکردہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بین الاقوامی سرحد کے اطراف سخت چوکسی اختیار کی جائے جس کی نگرانی بی ایس ایف کیا کرتی ہے۔ نکسلائیٹوں سے متاثرہ ریاستوں کے بارے میں وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ سکما جیسے علاقوں میں جہاں 24 اپریل کو بائیں بازو کے انتہاء پسندوں نے سی آر پی ایف کے 25 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، تخریب کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ وادی کشمیر میں جاری عوامی بے چینی پر بھی اس اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کے بعض حصوں میں کشمیری طلبہ کو دی گئی دھمکیوں کے بعد وزیر داخلہ نے کشمیری طلبہ کو سکیورٹی فراہم کرنے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی ہے ۔ انھوں نے ہراساں کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT