Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / بین الاقوامی سطح پر 792کروڑ کی کمائی کے ذریعہ باہوبلی 2نے توڑے تمام ریکارڈس

بین الاقوامی سطح پر 792کروڑ کی کمائی کے ذریعہ باہوبلی 2نے توڑے تمام ریکارڈس

حیدرآباد۔باہوبلی 2جس میں پربھاس اور رانا دگوبتی نے کام کیا ہے نے باکس آفس پر ابتدائی مراحل میں ہی شاندار کاروبار کیا ہے اور اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر فلم نے پہلے ہفتے میں 792کروڑ کی کمائی کی ہے۔

باہوبلی 2نے عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ بھی تور دیا جس نے فلم کی ریلیز کے اندرون چھ یوم 624کروڑ کی کمائی کی تھی۔فلم کی ہندی ورژن سے 375کروڑ کی کمائی ہوئی ہے۔

ایس ایس راجا مولی فلم کا چینی اور جاپانی زبان میں ترجمہ کرنے کی تیار کررہے ہیں تاکہ 1000کروڑ کا نشانہ پورا کیاجاسکے۔

پربھاس جنوب کا کنورا نوجوان ہے جس کو ساری دنیا سے 6000شادی کی پیش کش ائی ہیں اور فلم میں پربھاس دلبھانے والا کردار دیکھنے کے بعد اس میں کوئی تعجب دیکھائی نہیں دیتا۔

پربھاس جنوبی ہند کے پہلے اداکار ہیں جن کا بنکاک کے میڈیما ٹوسوڈس میوزیم میں موم کا مجسمے نصب کیاگیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT