Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بین الاقوامی ڈرگس اسمگلرس کی ٹولیاں بے نقاب

بین الاقوامی ڈرگس اسمگلرس کی ٹولیاں بے نقاب

ملزمین نائیجریا کے باشندے ، کوکین ، براؤن شوگر ضبط
حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز)  شہر میں بڑے پیمانے پر ڈرگس کے کاروبار میں ملوث بین الاقوامی ڈرگس اسمگلرس کی دو ٹولیوں کو کمشنر ٹاسک فورس نے بے نقاب کرتے ہوئے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے سات باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے سی سی ایس کی اینٹی نارکوٹک سیل کی مدد سے 36 سالہ ایجینا رافل چیڈیرا ، 32 سالہ کرسول اکوباٹا ، 29 سالہ اوگوچوکوو سلومن اوبابکو ، 23 سالہ ابوریاچکومیکا پیٹر ، 29 سالہ اوکری سیمسن ، ایزے کرسچن چوکو ، 32 سالہ اوزور چوکوڑی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ممنوعہ منشیات بشمول کوکین ، براؤن شوگر وغیرہ برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نائجیریا باشندے بزنس ویزا پر حیدرآباد پہونچ کر یہاں کے مقامی افراد سے رابطہ قائم کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ڈرگس کے کاروبار کا آغاز کیا اور گوا سے شہر  حیدرآباد میں ڈرگس منتقل کیا کرتے تھے ۔ اس ٹولی کا سرغنہ وجیانا ہے جو مختلف شہروں میں مقامی ایجنٹس کی مدد سے کوکین کو فی گرام 2800 روپئے میں فروخت کیا کرتا تھا اور ایجنٹس اس ڈرگس کو 5000 روپئے میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ مذکورہ نائجیریائی باشندے بڑے پیمانے پر ڈرگس کا کاروبار چلارہے تھے جسے ٹاسک فورس نے بے نقاب کردیا ۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے 73 گرام کوکین ، 5 گرام براؤن شوگر ، 2 لیپ ٹاپ ، 15 موبائیل فونس وغیرہ برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT