Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین الاقوامی کرکٹ کو ترجیح دینے ویسٹ انڈیز کو کلارک کا مشورہ

بین الاقوامی کرکٹ کو ترجیح دینے ویسٹ انڈیز کو کلارک کا مشورہ

سڈنی 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ مختلف ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹس میں بہتر کارکردگی دکھانے کی بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کو زیادہ ترجیح دیں۔ ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے مختلف ممالک میں مختلف لیگس کیلئے معاہدوں کے تعلق سے کلارک نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ترجیح دیں۔ ٹی 20 ٹورنمنٹس اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں دیکھنے میں لطف بھی آتا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے زیادہ خصوصیت اور اہمیت کی بات مزید کچھ نہیں ہوسکتی ۔
لا لیگا فٹبال ‘ ویلنشیا کا مقابلہ ڈرا
میڈریڈ 20 ئاکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لا لیگا فٹبال میں ویلنشیا کو 2 – 2 سے اپنا مقابلہ لوس چی کے خلاف ڈرا کرلینا پڑا ۔ اس میچ میں ابتدائی نصف گھنٹے کا کھیل بہت دلچسپ رہا تاہم بعد میں اس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف صرف جدوجہد کی لیکن وہ کوئی اسکور نہیں کرسکے ۔ پہلے ہاف کے ابتدائی نصف گھنٹے ہی میں دونوں ٹیموں نے 2 – 2 گول اسکور کرلئے تھے اور اسی وقت سے ان کا اسکور مساوی ہوگیا تھا تاہم بعد کے کھیل میں کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT