Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی‘پاکستان آئی سی سی کو قائل کرنے کیلئے کوشاں

بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی‘پاکستان آئی سی سی کو قائل کرنے کیلئے کوشاں

لاہور ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان آئی سی سی کو منانے  کی تیاری کر لی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں اپنا مضبوط موقف پیش کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دئے ہیں جس میں پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے موقع پر پاکستانی شائقین کے جوش و جذبے کو اہم نکتے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا اپریل میں ہونے والا اجلاس پاکستان کے لئے خاصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اجلاس میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے والے سیکیورٹی ماہرین اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور ورلڈ الیون کی آمد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع کے بموجب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اجلاس میں اپنے موقف کو انتہائی مثبت اور ٹھوس بنیادوں پر پیش کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دئے ہیں جس میں سیکیورٹی ماہرین سے بھی رائے لی جائے گی۔ پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے موقع پر شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا جسے بورڈ حکام اہم نکتے کے طو رپر پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے مشورے پر پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ انگلینڈ، آسٹریلیا،سری لنکا، بنگلہ دیش اورزمبابوے بورڈ کے عہدیدار بھی لاہور آئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT