Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / بین الاقوامی یوم یوگا پر چینی عوام کی شرکت پر مودی کا اظہارِ تشکر

بین الاقوامی یوم یوگا پر چینی عوام کی شرکت پر مودی کا اظہارِ تشکر

بیجنگ۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے چینی عوام سے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر کثیر تعداد میں شرکت کرنے کے لئے اظہار تشکر کیا۔ مودی نے چائینز مائیکرو بلاگ پوسٹ کرتے ہوئے چین میں بھی یوم یوگا کے موقع پر چینی عوام کی شرکت پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ وہ منظر بے حد پیارا تھا جہاں لوگ جوق در جوق یوگا کرنے کے لئے آرہے تھے۔ صرف ایک جھلک نے ہی دل خوش کردیا۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے چندی گڑھ میں منعقدہ یوگا پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوگا کے فائدوں پر جامع تقریر کی۔ مودی کی وائبو پوسٹ پر لاکھوں مداح موجود ہیں جو گزشتہ سال چین کے دورہ سے قبل شروع کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT