Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / بین البراعظمی میزائل کی آزمائشی پرواز’ Iاگنی ‘

بین البراعظمی میزائل کی آزمائشی پرواز’ Iاگنی ‘

بلسور( اڈیشہ) ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ہندوستان نے آج کامیابی سے دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کے حامل وسط مسافتی اگنی اول بالسٹک میزائل کی پرواز کا تجربہ کیا ۔ جس کا دائرہ کار 700کلومیٹر تک ہے ۔ اسے اڈیشہ کے ایک ساحل سے ہندوستانی فوج کی جانب سے داغا گیا ۔ سطح سے سطح پر وارکرنے کے قابل واحد مرحلہ کا میزائل جس کیلئے توانائی ٹھوس ایندھن سے حاصل ہوتی ہے آزمائشی پرواز پر ایک متحرک لانچر کے ذریعہ 9:15بجے صبح آئی ٹی آر سے جو جزیرہ عبدالکلام پر واقع ہے داغا گیا ۔ فوج کے بموجب یہ آزمائشی پرواز دفاعی افواج کی کمان کی تربیت کا ایک حصہ تھی اور پوری طرح کامیاب رہی ۔ عصری میزائل نے 700کلومیٹر کا فاصلہ 9منٹ 36سیکنڈ میں طئے کیا ۔ یہ وقفہ وقفہ سے تربیتی مشق کا حصہ تھا ۔ مزید مرتکز تیاری کا ثبوت دیتے ہوئے آزمائشی پرواز کے راستے پر عصری راڈار کے ذریعہ نگرانی رکھی گئی ۔ یہ میزائل پہلے ہی فوج میں تعینات کیا جاچکا ہے لیکن اس نے اپنی ماہرانہ کارکردگی کے مظاہرہ سے اپنے کارآمد ہونے کا ثبوت دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT