Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی بدنام زمانہ سارقین ٹولی کا سرغنہ گرفتار

بین ریاستی بدنام زمانہ سارقین ٹولی کا سرغنہ گرفتار

دوسرا سارق فرار، راجندر نگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے بین ریاستی بدنام زمانہ ٹولی کے ایک سرغنہ سارق کو گرفتار کرلیا، بتایا جاتا ہے کہ ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی بدنام زمانہ ٹولی پواریہ گینگ جو شہر میں سرگرم تھی، پولیس نے اس ٹولی کے رکن گویند کو گرفتار کرلیا جبکہ سنجے کمار نامی ایک اور سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس خصوص میں پولیس نے بتایا کہ پواریہ گینگ جو اترپردیش سے چلائی جاتی ہے اس کے سرغنہ منپریت، سدبیر نے سنجے اور گویند کو حکم دیا تھا کہ وہ دوبارہ حیدرآباد و سائبرآباد میں سرگرم ہوجائیں۔ بڑا خاں پور شاملی ضلع اترپردیش سے چلائی جانے والی اس نے سال 2015 سے شہر میں کئی رہزنی اور سرقوں کی وارداتوںمیں ملوث رہی۔ راجندر نگر، میلادیوپلی، شمس آباد، لنگر حوض، کلثوم پورہ، ٹپہ چبوترہ اور کاماٹی پورہ، میر چوک کے حدود میں انہوں نے کئی وارداتیں انجام دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گویند سے 25تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ہے اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس ٹولی کے سرگرم رکن کی گرفتاری سے 27مقدمات حل ہوجائیںگے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT