Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / بین ریاستی حوالہ ریاکٹ ‘ سی بی آئی ٹیم کی جلد شہر آمد

بین ریاستی حوالہ ریاکٹ ‘ سی بی آئی ٹیم کی جلد شہر آمد

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) بین ریاستی حوالہ ریاکٹ کی تحقیقات کر رہی سنٹرل بیورو انوسٹیگیشن ( سی بی آئی ) ٹیم عنقریب حیدرآباد پہونچ کر اس ریاکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نشاندہی کرے گی ۔ حالیہ دنوں سی بی آئی دہلی نے دو افراد بشمول ایک فوجی افسر اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو رشوت خوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں سی بی آئی کو یہ پتہ چلا ہے کہ حوالہ ریاکٹ کا سرغنہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ جس کی نشاندہی کیلئے وہ حیدرآباد پہونچے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر گوپالہ کرشنا نے حالیہ دنوں شہر پہونچ کر یہاں کی مقامی تحقیقاتی ایجنسیوں سے سنیل نامی حوالے کے کاروبار سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہے ۔ سی بی آئی نے فوجی افسر کی گرفتاری کے دوران یہ پتہ چلایا تھا کہ پانچ لاکھ روپئے کی رقم کو سبھاش نامی شخص نے حوالے کیا تھا جسے ایک اور تاجر گورو کوہلی نے بذریعہ حوالہ یہ رقم فراہم کی تھی ۔ سی بی آئی کو رنگاناتھن ، سورامنی ، گورو ، پرشوتم اور سبھاش کی تلاش ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT