Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی لٹیروں کی 5 رکنی ٹولی گرفتار

بین ریاستی لٹیروں کی 5 رکنی ٹولی گرفتار

شہر میں رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) گوپالا پورم پولیس اور ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں دونوں شہروں میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث مہاراشٹرا کی 5 رکنی بین ریاستی لٹیروں کی ٹولی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 34 سالہ عامر یٰسین شیخ عرف انجو ، 23 سالہ اکرم راجو شیخ ، 44 سالہ اسلم اصغر علی شیخ عرف چاچو ، 24 سالہ امین منشی شیخ اور 32 سالہ ناصر احمد خان تمام کا تعلق بھیونڈی مہاراشٹرا سے ہے، سرفراز محمد حسین میمن کی زیرنگرانی شہر میں رہزنی کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین بھیونڈی مہاراشٹرا سے بذریعہ ٹرین حیدرآباد پہونچ کر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن مارکٹ مہانکالی ، بیگم بازار ، عابڈس اور نامپلی جیسے پاش و مصروف مقامات میں نقد رقم کی منتقلی کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں ایک گروپ کی شکل میں نشانہ بنایا کرتے اور عوام کے قبضے سے نقد رقم لوٹ لیا کرتے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی بڑی شاطرانہ انداز میں نقد رقم منتقل کرنے کے بعد اس کی رقم لوٹ لینے کے کچھ ہی دیر میں مقام واردات سے رفو چکر ہوکر لوٹی ہوئی رقم کو آپس میں بانٹ لیا کرتے تھے ۔ گرفتار ٹولی نے مہاراشٹرا ، جلگاؤں کے علاوہ ، چینائی ، ممبئی ، اجمیر اور بنگلور میں بھی اسی قسم کی واردات میں ملوث ہے جبکہ حیدرآباد میں علاقہ گوپالا پورم اور بیگم بازار میں عوام کو لوٹ لیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے مسروقہ رقم ، موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT