Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بین ضلعی پولیس عہدیداروں کا جائزہ اجلاس

بین ضلعی پولیس عہدیداروں کا جائزہ اجلاس

نظام آباد۔24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر پولیس مسٹر کارتیکیا نے بین اضلاع کے پولیس عہدیدار کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا ۔ مسٹر کارتیکیا نے ضلع ایس پی کاماریڈی شویتا ، بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو ، بودھن اے ایس پی موہن کے علاوہ دیگر عہدیداروں سے بات چیت کی ۔نظام آباد، کاماریڈی ، نرمل اضلاع کے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی ، گنیش اتسو کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کو انجام دینے اور کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش آنے نہ دیا جائے اس سے قبل ہی سخت ترین اقدامات کریں۔ کمشنر پولیس مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ پولیس کی جانب سے امن و ضبط کی برقراری کیلئے محکمہ پولیس اقدامات کررہی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT