Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بین طبقاتی شادی، خاتون کی خودکشی، شوہر لاپتہ

بین طبقاتی شادی، خاتون کی خودکشی، شوہر لاپتہ

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) بین طبقاتی شادی کے تنازعہ کے باعث ایک 20 سالہ خاتون نے اپنے والدین کے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے اس کے شوہر سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے اسے سمن جاری کیا تھا لیکن سمن ملنے کے ایک دن بعد اس نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ماہ کے اوائل سے اس کا شوہر لاپتہ ہے اور عدالت اس کے شوہر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتی تھی۔ ایک خاتون ٹی سواتی جس نے اسی سال مارچ میں 24 سالہ اے نریش سے ممبئی پہنچ کر شادی کی تھی کل اس نے اپنے والدین کے مکان میں باتھ روم کی چھت سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ اس کے والدین ضلع یدادری بھاوناگیری کے آتما کور میں رہتے ہیں۔ نریش سے شادی کے بعد سواتی تاہم 2 مئی کو نریش کے ساتھ اپنے والدین کے پاس پہنچ گئی کیونکہ اس کے والد ٹی سرینواس نے اسے واپس آنے کیلئے کہا تھا۔ اس کے بعد سے نریش لاپتہ ہوگیا۔ نریش کے والد نے 15 مئی کو سواتی کے والد پر شبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ ہائی کورٹ نے کل اسے عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔خاتون نے حاضر عدالت ہونے سے گریز کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ۔

TOPPOPULARRECENT