Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیواؤں کو ہمت و حوصلے سے آگے بڑھنے کا مشورہ

بیواؤں کو ہمت و حوصلے سے آگے بڑھنے کا مشورہ

کریم نگر میں ایم پی ونود کمارکا سمینار سے خطاب
کریم نگر۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسی بھی بیوہ خاتون کو پورے حوصلے کے ساتھ زندگی گذارنا چاہیئے اور اپنے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ رکن پارلیمنٹ بی وند کمار نے یہ بات کہی۔ وہ بیواؤں کے ساتھ ناروا امتیازی سلوک کے انسداد کے تحت قائم شدہ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما نے کہا کہ بیواؤں کو شوارکن حالات سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ آج 10فیصد خواتین بہت ہی کم عمرمیں بیوہ ہورہی ہیں۔ بالا وکاس کی جانب سے بیوہ خواتین کی ترقی کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ میئر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بیواؤں کے لئے ماہانہ ایک ہزار روپئے وظیفہ دے رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔ کارپوریٹر جی مادھوی نے کہا کہ عورت کی زندگی خدا کی بڑی نعمت ہے ، عورت ہمت اور حوصلہ کا مظاہرہ کرے تو سماج میں اسے کافی عزت ملے گی۔ اس تقریب میں ڈپٹی میئر گوگیلا جے سری وکاس رویندر، اوما رانی، جیوتا مالا وغیرہ شریک تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT