Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ ٹوٹا

بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ ٹوٹا

بیونس آئرس، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ان کے ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت میں لگے ایک مجسمے کے ٹوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑی کے مجسمے کے ہاتھ اور سر کو بری طرح سے توڑ دیا گیا ہے ۔  پاسیو ڈی لا گلوریا واکوے میں لگی میسی کا مجسمہ دریا کے کنارے لگا ہوا تھا۔ اب اس مجسمہ کا صرف نچلا حصہ ہی باقی بچا ہے ۔ شہری انتظامیہ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس واقعہ کے لیے کون ذمہ دار ہے اور اس کو توڑنے کے پیچھے کس کا کیا مقصد ہے ۔

انڈرٹیکر کا رائل رمبل میں
شریک ہونے کا اعلان
نیویارک ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مشہور ریسلر انڈرٹیکر نے 29 جنوری کو رائل رمبل مقابلے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی ان کیلئے خطرہ بننے کی کوشش کرے، اپنی جان سے ہاتھ دھوئے گا۔ انڈرٹیکر نے اعلان کیا کہ میں رائل رمبل کا سیاہ رخ بن کر سامنے آؤں گا اور 29 روحوں کیلئے 29 ہی گڑھے کھودوں گا۔ واضح رہے کہ انڈرٹیکر رائل رمبل مقابلے کیلئے فیورٹ ریسلر قرار دیے جارہے ہیں۔ اگر وہ اس مقابلے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ریسل مینیا 33 میں چمپئن شپ مقابلے میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ ریسل مینیا 33 کا مقابلہ 2 اپریل کو اورلینڈو میں منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT