Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / بیوہ کی عزت لوٹنے کے دوران شوہر کا ویڈیو بیوی نے تیار کیا

بیوہ کی عزت لوٹنے کے دوران شوہر کا ویڈیو بیوی نے تیار کیا

کھمم: تین ماہ قبل ایک 38سال کی بیوہ کی مبینہ طور پر ایک 60سال کے شخص نے عزت لوٹی جس کی اطلاع پولیس نے اتوار کے روز دی‘ جبکہ اس خراب عمل کے منظر کشی اس شخص کی بیوی نے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے گھر میں کی تھی۔پولیس نے کہاکہ مذکورہ بیوہ ملزم ستیہ نارائنہ اور اس کی ادھیڑ عمر کی بیوی وسنتا کے گھر کھمم میں اکثر آیا کرتی تھے اور وہ اس خاندان میں کافی مقبول بھی تھی۔

پولیس نے کہاکہ ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق’’ تقریبا تین ماہ قبل بیوہ عورت کو شراب پیش کی گئی ‘ تینوں نے ملکر شراب نوشی کی ‘ بعدازاں ستیہ نارائنہ نے مذکورہ عورت کا اپنے گھر میں جنسی استحصال کیااور اس کے اِ س عمل کی ویڈیوگرافی ستیہ نارائنہ کی بیوی نے اپنے موبائیل فون میں کی‘‘۔

خان پور حویلی پولیس اسٹیشن کے مطابق سب انسپکٹر ناگیندر چاری ‘ شکایت کرنے والی دراصل ایک فینسی اسٹور چلاتی ہے اور اس نے ستیہ نارائنہ کو80,000روپئے کا قرض دیا تھا تاکہ دونوں کے درمیان میں بہتر تعلقات رہیں۔ سب انسپکٹر نے کہاکہ ’’ تاہم جنسی استحصال جو تین ماہ قبل گیاتھا ‘ ستیہ نارائنہ متاثرہ کو ویڈیو دیکھا کر دھمکی دیتے ہوئے دوبارہ جنسی رشتے کے لئے دباؤ ڈال رہاتھا جس کو متاثرہ بیوہ نے مسترد کردیا‘‘۔

ستیہ نارائنہ کے خلاف سیکشن376( عصمت ریزی)اور اس کی بیوی کے خلاف سیکشن 107ائی پی سی کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ دونوں کو ائی ٹی ایکٹ کے تحت بھی ماخوذ کیاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT