Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خودکشی

بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) سعیدآباد اور کشائی گوڑہ علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 60 سالہ کنٹیاء جو پیشہ سے چوڑیاں فروخت کرتا تھا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ گذشتہ روز بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس 35 سالہ سرینواس جو پیشہ ملازم تھا ۔ ہاوزنگ بورڈ کالونی کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے اپنے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ سرینواس کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور اس کی بیوی اکثر اس سے چھوٹی سی بات پر جھگڑا کرتی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اورمصروف تحقیقات ہے ۔
رہزنی کی واردات میں خاتون زخمی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئی رہزنی کی واردات میں خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کی سخت چوکسی اور اقدامات کے باوجود ایسے واقعات کا پیش آنا تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق باٹا سنگارم کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ آج صبح کے اوقات 45 سالہ خاتون الماں جو اپنے شوہر ایلیا کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ 2 نامعلوم رہزن ایک موٹر سیکل پر آئے اور انہوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین کو چھین لیا ۔ اس دوران موٹر سیکل بے قابو ہونے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT