Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے صدمہ کا شکار ایک شخص کی خودکشی

بیویوں سے صدمہ کا شکار ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری بیوی کی بے رخی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ اشوک نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ اشوک پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو کیسرا علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری خاتون رانی سے شادی کرلی تھی۔ ہر دن شراب کے نشہ میں مکان پہونچ کر اپنی دوسری بیوی سے بحث و تکرار کیا کرتا تھا اور مار پیٹ کرتا تھا جس سے تنگ آکر 14 نومبر کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT