Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بیوی اور بچوں کو ممبئی سے باہر بھیجنے عامر خان کا ارادہ نہیں

بیوی اور بچوں کو ممبئی سے باہر بھیجنے عامر خان کا ارادہ نہیں

ممبئی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان جو عدم رواداری سے متعلق اپنے ریمارکس پر ایک سنگین تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باوجود محض تحفظ و سلامتی پر لاحق تشویش کے سبب اپنی بیوی اور بچے کو آئندہ چند تک ممبئی سے باہر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔ اس ضمن میں میڈیا کے مختلف سوالات پر عامر خان نے قریبی ذرائع نے کہا کہ ’’جی نہیں! برائے مہربانی ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیجئے‘‘۔ ذرائع نے کہا کہ عامر خاں فی الحال اپنی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ کیلئے لدھیانہ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی فلم ساز بیوی کرن راؤ بدستور ممبئی میں موجود ہیں۔ اس بالی ووڈ اداکار کے تبصروں پر نہ صرف بی جے پی اور چند غیرمعروف چھوٹی زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں بلکہ خود بالی ووڈ کی چند ممتاز شخصیات نے ان کے ریمارکس پر احتجاج کیا تھا۔ ہندو سینا نے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے روبرو مظاہرہ بھی کیا تھا۔ 50 سالہ اداکار عامر خان یہ کہتے ہوئے ایک بحث میں پھنس گئے کہ ’’ان کی بیوی نے احساس عدم تحفظ اور عدم رواداری کے سبب بیرون ملک چلے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا‘‘۔ عامر خاں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ (کرن) اپنے اور اپنے بچے کے لئے فکرمند ہیں جنہیں اپنے اطراف کے ماحول پر کئی اندیشے ہیں۔ وہ ہر روز اخبارات کھول کر دیکھنے سے خوف محسوس کررہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک قسم کا خوف پیدا ہوگیا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT