Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بیوی اور بچوں کی ہراسانی سے ضعیف شخص کی خودکشی

بیوی اور بچوں کی ہراسانی سے ضعیف شخص کی خودکشی

حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) جائیداد تیسری بیوی کے نام کرنا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ جہاں پہلی بیوی اور اس کے بچوں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ میاں پور پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ لکشمن جو سبکدوش ملازم تھا، اس نے 2013 ء میں تیسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد گزشتہ دنوں اس نے جائیداد ایک مکان کو اپنی تیسری بیوی کے نام کردیا تھا۔ اس اقدام سے برہم پہلی بیوی اور اس کے بچے اسے ہراساں کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT