Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی اور بھاوج کے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

بیوی اور بھاوج کے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکتوبر ( سیاست نیوز) بیوی اور بھاوج کے تنازعہ سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سرینواس جو میاں پور علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے کنٹراکٹ لیبر بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی سروپا اور بھائی کی بیوی سجاتا میں آئے دن ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہورہا تھا ۔ بیوی کا دباؤ تھا کہ وہ بھاوج کو ڈانٹ ڈپٹ کرے اور بھاوج کا کہنا تھا کہ دیور بیوی کو غلطی کو نہیں مانتا ، ان دونوں کے درمیان پریشانی کا شکار سرینواس نے بالآخر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT