Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑا پر شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑا پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم پرشانت نگر شیورام پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ نوین کمار کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس بات سے نوین کمار دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اپل میں طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ پرشانت جو بی ٹیک سال دوم میں زیر تعلیم تھا ۔ رامنتاپور علاقہ کا ساکن خرابی صحت کے سبب گذشتہ چند روز سے یہ طالب علم پریشان تھا اور کالج میں حاضر نہ ہونے کے سبب اس طالب علم کو کالج سے نکال دیا گیا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ علم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT