Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے شوہر وںکی خودکشی

بیوی سے جھگڑے شوہر وںکی خودکشی

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد کے حدود میں بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کے علحدہ واقعات پیش آئے جہاں ملکاجگیری میں ایک اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں ایک اور سعیدآباد میں ایک 3 افراد نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 44 سالہ شیخ محبوب جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ بیوی سے جھگڑے کے بعد محبوب نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق انتہائی اقدام کے وقت محبوب نشہ کی حالت میں تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 27 سالہ ناگیش جو پیشہ سے مزدور نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اسکی بیوی جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ بیوی کے مائیکے جانے سے ناگیش ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔سعیدآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ بالراج جو پیشہ سے پینٹر سنگارینی کالونی میں رہتا تھا ۔ اس نے 13 جون انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالراج کا اسکی بیوی سے اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور روزآنہ کے جھگڑوں سے یہ شخص تنگ آچکا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT