Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع جوکل میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب وی رنگاداس 42 سالہ اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ 8 فروری کو بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس سے تنگ آکر اس نے خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی اور دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا تھا ۔ دواخانہ میں دوران علاج آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

آوٹر رنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص ہلاک
شمس آباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں آوٹر رنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب وی روی کرن 34 سالہ الماس گوڑہ جو سافٹ ویر کمپنی میں ملازم ہے ۔ کل رات آوٹر رنگ روڈ سے جارہا تھا کہ رالہ گوڑہ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے اس کی کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ کل رات ہی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT