Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی مائیکہ جانے پر شوہر کی خودکشی

بیوی مائیکہ جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی بیوی بیماری کی حالت میں اسے چھوڑ کر  چھٹیاں منانے بچوں کے ساتھ مائیکہ گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32سالہ راجو جو ونستھلی پورمکا ساکن کے سر پر گہرے زخم آنے کے سبب اس کی صحت ناساز رہتی تھی اور وہ بیمار تھا ۔ گذشتہ روز اس کی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ وجے واڑہ اپنے مائیکے گئی تھی ۔ تاہم مائیکے پہنچنے کے بعد جب اس نے اپنے شوہر کو فون کیا تو اس کا ردعمل حاصل نہیں ہوا جس کے بعد فون بند ہوگیا ۔ تشویش کا شکار خاتون نے پڑوسیوں کو اطلاع دی جس کے بعد اس شخص راجو کی مشتبہ موت کا واقعہ سامنے آیا ۔ راجو پیشہ سے میکانک تھا ‘ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔
عادی شرابی کی موت
حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمرہ گھومنے باہر گیاتھا اور لوٹ کر نہیں آیا ۔ پولیس حبیب نگر  ذرائع کے مطابق 55سالہ یادیا جو پیشہ سے کنٹراکٹ  ملازم ‘ دیوکی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات تقریباً 9بجے یہ شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا ۔ تشویش کا شکار اس شخص کے بیٹے دیپک کمار نے رات دیر گئے تک اسے تلاش کیا اور واپس لوٹ گیا ۔ پولیس کے مطابق آج صبح یادیا کے برادر نسبتی نے اس شخص کو ایک بینک اے ٹی ایم سنٹر کے قریب مشتبہ حالت میں دیکھ کر اس کے فرزند کو اطلاع دی ‘ تب تک وہ فوت ہوچکا تھا ۔ یہ شخص شراب کا عادی تھا ۔ پولیس حبیب نگر نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT