Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

 

حیدرآباد ۔ /13 اگست (سیاست نیوز) عادی شرابی شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر بیوی نے اس کا قتل کردیا ۔ جواہر نگر پولیس کے بموجب 40 سالہ ہنومان داس کی شادی 10 سال قبل روجا سے ہوئی تھی اور وہ سائبرآباد کے علاقے سائی بابا نگر کاپرا میں مقیم تھے ۔ شادی کے کچھ دن بعد سے ہی ہنومان داس نے اپنی بیوی کو حالت نشہ میں ہراساں کرنا شروع کردیا اور اس کی شدت سے پٹائی کیا کرتا تھا ۔ اتنا ہی نہیں ہنومان داس اپنی دو کمسن لڑکیوں کو بھی حالت نشہ میں زدوکوب کرنا شروع کردیا تھا اور اپنے شوہر کے اس رویہ سے تنگ آکر روجا نے کل رات لاٹھی سے سر پر وار کرکے اس کا قتل کردیا ۔ مقامی عوام کی جانب سے روجا کے مکان پہونچنے پر شوہر کو خون میں لت پت پایا اور جواہر نگر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT