Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی نے شوہر کو 6دن تک گھر پر محروس رکھا

بیوی نے شوہر کو 6دن تک گھر پر محروس رکھا

حیدرآباد۔/8جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر کے کردار پر شبہ سے ایک خاتون اغوا کار بن گئی اور اس نے خود اپنے شوہر کا اغوا کرلیا ۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا۔ ایس آر نگر انسپکٹر وحید الدین نے بتایا کہپرسنا کماری نامی اس خاتون نے تقریباً 6 روز تک اپنے شوہر کو قید میں رکھا۔ بی کے گوڑہ علاقہ کے ساکنان پرسنا کماری اور بھانو پرساد کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی اور دو سال قبل یہ خاندان بی کے گوڑہ منتقل ہوگیا تھا۔ خاتون کو اپنے شوہر کے کردار پر شک تھا۔ گیارہ سال کا عرصہ ہونے کے باوجود ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور شوہر کی حیدرآباد میں مصروفیت خاتون کو کھٹکنے لگی تھی ۔ بھانو پرساد نے کاروبار کیلئے اپنے سسرالی رشتہ دار سے لاکھوں روپئے حاصل کئے تھے اور مصروف ہوگیا تھا۔ پرسنا کماری نے تنالی سے اپنی والدہ کو طلب کیا اور شوہر کا سیل فون چھین کر اسے مکان میں محروس کردیا اور ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن کے دو افراد 25سالہ وشال ساکن بلارم اور 28سالہ پراوین کمار ساکن حکیم پیٹ کی مدد سے شوہر کو الوال منتقل کیا جہاں ایک دن اس شخص کی تفتیش کرتے ہوئے اس سے ناجائز تعلقات یا پھر دوسری شادی سے متعلق سچ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں اس بات کا علم ہوا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی نہیں کی جس کے بعد دوبارہ اسے مکان منتقل کیا گیا۔ جہاں سے بھانو پرساد اپنی بیوی اور ساس کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوا اور پولیس تک پہنچ گیا۔ پولیس نے ہیومن رائیٹس کے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پرسنا کماری مفرور بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT