Tuesday , July 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو عصمت فروشی کیلئے مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

بیوی کو عصمت فروشی کیلئے مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) بیوی کو مبینہ طور پر عصمت فروشی کیلئے مجبور کرنے والے شوہر جس کا تعلق ممبئی سے ہے کو مادنا پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 19سالہ فرحین فاطمہ ساکن مادنا پیٹ نے ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا سے شکایت درج کروائی کہ سال 2015میں اس کی شادی ممبئی سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف عرف صدام متوطن دادر ممبئی سے ہوئی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کا شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کا تعلق ہندو طبقہ سے ہے اس حقیقت کو پوشیدہ رکھ کرمقامی افراد انور، جہانگیر اور جاوید کی مدد سے یہ شادی کروائی گئی۔ فرحین فاطمہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ اس کے شوہر محمد یوسف نے اسے شادی کے بعد ممبئی منتقل کیا اور اسے عصمت فروشی کیلئے مسلسل مجبور کررہا تھا۔ اتنا ہی نہیں اسے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروںکی جانب سے مبینہ طور پر جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے اپنے والدین کی مدد سے حیدرآباد پہنچی۔ مادنا پیٹ پولیس کو شکایت پر اطمینان بخش کارروائی نہ ہونے کے سبب فرحین فاطمہ نے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان و سابق کارپوریٹر مسٹر محمد امجد اللہ خان خالد کی مدد سے ڈی سی پی ساؤتھ زون کے روبرو اپنی داستان بیان کی۔ پولیس مادنا پیٹ کو اس سلسلہ میں فی الفور کارروائی کی ہدایت کے بعد پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 370 ( بردہ فروشی) ، 417 ( دھوکہ دہی) اور انسداد جہیز ہراسانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے شوہر محمد یوسف اور ساس رحمت بیگم کو نامپلی ریلوے اسٹیشن سے آج گرفتار کرلیا گیا۔ انسپکٹر مادنا پیٹ مسٹر راجو نے بتایا کہ گرفتار شدہ شوہر اور ساس کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT