Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو ڈی سی ایم ویان سے روندنے والے شوہر کو عمر قید کی سزا

بیوی کو ڈی سی ایم ویان سے روندنے والے شوہر کو عمر قید کی سزا

فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) فرسٹ ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج نے ایک شوہر کو عمر قید کی سزاء سنائی جس نے اپنی بیوی کو ڈی سی ایم ویان سے روند ڈالا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ایم ڈرائیور ایم ملیش کا اس کی بیوی مگولماں سے آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کے بھائی مگولیا نے اپنی بہن کو سسرالی مکان جانے سے روک لیا تھا ۔ ملیش اور مگولماں کے درمیان نومبر 2011 ء میں زبردست جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران مگولیا نے اپنے بہنوائی کو شدید زدوکوب کیا تھا ۔ بیوی اور برادر نسبتی سے انتقام کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے /19 نومبر 2011 ء کو ملیش نے راہ چلتی اپنی بیوی اور سالے کو ملک پیٹ سلیم نگر کالونی میں ڈی سی ایم ویان سے ٹکر دیدی تھی ۔ اس واقعہ میں بیوی برسرموقع ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ملک پیٹ پولیس نے ملیش کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں فرسٹ ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر اس کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی ۔ ملیش کے سالے نے اس کے خلاف عدالت میں گواہی دی تھی جس کی بنیاد پر جج نے ڈی سی ایم ڈرائیور کو قصور وار پایا اور اسے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزاء سنائی اور دو ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT