Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی بے رخی پر ایک شخص کی خودکشی

بیوی کی بے رخی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 31 سالہ شخص منہتا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ تلسی نگر بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ 6 سال قبل منہتا نے لو میارج کی تھی ۔ منہتا اڑیسہ کا متوطن تھا ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصہ قبل صنعت نگر منتقل ہوگیا تھا ۔ 18 ستمبر کے دن منہتا کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا  اور بیوی جھگڑے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے یہاں چلی گئی تھی اور شوہر کی پرواہ نہیں کرتی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT