Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی جنسی ویڈیو تیار وفروخت کرنے والا شوہر گرفتار

بیوی کی جنسی ویڈیو تیار وفروخت کرنے والا شوہر گرفتار

حیدرآباد۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو بیوی سے ازدواجی تعلقات کی ویڈیو تیار کرتے ہوئے ایسے فحش سائٹ پر فروخت کررہا تھا۔ پیسے کمانے کی لالچ میں ایک سافٹ ویر انجینئر کی اس حرکت کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ سائبرآباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ کی ساکن ایک خاتون نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کی ایک فحش فلم انٹرنیٹ پر گشت کررہی ہے اور اس بات کا اسے قطعی علم نہیں ہے کہ اس فلم کو کس طرح اور کس نے تیار کیا۔ شکایت کنندہ خاتون نے پولیس کو گزشتہ سال نومبر میں بتایا تھا کہ کیرلا کی ساکن اس کی ایک خاتون دوست نے اسے اس حیر ناک بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس کی ایک فحش ویڈیو دیکھی گئی جو انتہائی قابل اعتراض ہے۔

TOPPOPULARRECENT