Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی علحدگی اور مائیکے جانے سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

بیوی کی علحدگی اور مائیکے جانے سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کی علحدگی سے ایک اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دوسرے شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں چیتنیہ پوری اور جگت گھیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 29 سالہ دیپک تیواری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ چند دنوں سے کافی پریشان تھا جس کا بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور بیوی مائیکے چلی گھی تھی ۔ جس کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 52 سالہ پربھاکر کی بیوی جھگڑے کے بعد اس سے علحدہ رہنے لگی تھی اور بچے بھی پربھاکر سے دور اپنی والدہ کے ساتھ تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT