Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی فراری پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

بیوی کی فراری پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کی گھر سے فراری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ ناناوت لالو نے زہریلی دوا کا ستعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ لالو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا اور اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ لالو کی بیوی لیلہ کے ایک اجنبی شخص سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور وہ اپنے عاشق کے ہمراہ فرار ہوگئی تھی ۔ بیوی کی فراری سے دلبرداشتہ شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT