Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی قانونی کارروائی سے دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

بیوی کی قانونی کارروائی سے دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی قانونی کارروائی سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ سائی شیکھر ریڈی جو خانگی ملازم تھا ۔ گرین ہلز کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ بیوی سے اس کا جھگڑا چل رہا تھا ۔ بیوی نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تھا اور شیکھر ریڈی سے علحدہ ہونا چاہتی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیکھر ریڈی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT