Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی موت کا غم اور جھگڑے سے تنگ آکر دو افراد کی خودکشی

بیوی کی موت کا غم اور جھگڑے سے تنگ آکر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی موت کے غم سے ایک اور دوسرے نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی یہ واقعات شاہ میر پیٹ اور دبیرپورہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ترکاپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ایک ماہ قبل راجو کی بیوی فوت ہوگئی تھی اور تب سے وہ تنہائی کا شکار تھا ۔ اس کا بیٹا سسرالی رشتہ داروں کے یہاں تھا ۔ جو اس سے ملنے نہیں دیتے تھے اور واپس بھی نہیں دے رہے تھے جس سے دلبرداشتہ راجو نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 25 سالہ نوین لالیا جو مزدور تھا ۔ دبیرپورہ کے علاقہ راج نرسمہا نگر سے تعلق رکھتا تھا ۔ چند ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے بیوی سے جھگڑا ہوگیا ۔ 10 اکٹوبر کو نوین اور اس کی بیوی سریشا میں کافی بحث و تکرار اور جھگڑا ہوگیا جس کے بعد نوین نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT