Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی ہراسانی پر کانسٹیبل شوہر کی خودکشی

بیوی کی ہراسانی پر کانسٹیبل شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 11 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) بیوی کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک پولیس ملازم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گچی باؤلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 33 سالہ کے سرینواس نے خودکشی کرلی ۔ سرینواس نے کل رات انتہائی اقدام کیا تھا تاہم اس پولیس ملازم کو فوری پھانسی کے پھندے سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ سرینواس تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس 8 بٹالین کا کانسٹیبل تھا جو کوارٹر نمبر 8 کنڈاپور میں رہتا تھا۔ اس پولیس کانسٹیبل اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور بیوی مبینہ طورپر اسے ہراساں کررہی تھی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT