Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے قاتلانہ حملہ میں شوہر کی موت

بیوی کے قاتلانہ حملہ میں شوہر کی موت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بیوی کے مبینہ قاتلانہ حملہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ ترملگیری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ راجکمار اپنی بیوی کے دھکہ سے فوت ہوگیا ۔ راجکمار پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو سکھ ولیج سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور شراب پی کر بیوی کو اکثر مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا ۔ گذشتہ روز اس نے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی اور بیوی نے مار پیٹ کے دوران شوہر کو دھکہ دے دیا ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ترملگیری مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT